سرینگر (جموں کشمیر) : جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سابق وزیر اعظم آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی 60 ویں برسی پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس دوران نہرو کی سیاسی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سرینگر میں کانگریس کے مرکزی دفتر پر ایک تقریب کے دوران نہرو کی تصویر کی گلباری کرکے کانگریس ورکروں نے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
تقریب کے موقع پر مقررین نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی زندگی کے مختلف گوشوں خاص کر ان کی سیاسی بصیرت پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں کانگریس سے وابستہ متعدد کارکنان و لیڈران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی، غلام نبی مونگا نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ ’’آنجہانی پنڈت نہرو نے ملک میں تعلیم کو فروغ دیا اور ساتھ ہی انہوں نے ملک میں بھائی چارے اور اخوت کا درس دیا۔ ان کی زندگی آج کے لیڈران کے لیے بھی ایک مشعل راہ ہے۔‘‘
مونگا نے دعویٰ کیا کہ ’’ملک میں نفرت کی سیاسی عام کی جا رہی ہے اور اس جلد ہی اس کا فیصلہ چار جون کو ہوگا جب محبت کی جیت اور نفرت کی ہار ہوگی۔‘‘ جاری لوک سبھا انتخابات اور بی جے پی کے ’’چار سو پار‘‘ نعرے سے متعلق مونگا نے کہا: ’’بی جے پی کی جانب سے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں، کبھی چار سو پار تو کبھی 370سیٹیں جیتنے کا، تاہم یہ صرف اعلانات تک ہی محدود ہیں جبکہ بی جے پی کو اڑھائی سو سے زائد سیٹیں حاصل نہیں ہوں گی۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: نہرو سے مودی تک، کس وزیراعظم نے کس پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑا؟ - PM Parliamentary Seat