ETV Bharat / jammu-and-kashmir

موجودہ دور میں عوام متعدد مسائل سے دوچار: الطاف ملک - عوام متعدد مسائل سے دوچار

Youth Congress Convention in Baramulla: ضلع پارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں کانگریس کی جانب سے منعقدہ یک روزہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سنئیر رہنما الطاف ملک نے کہا کہ مرکز کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کانگریس کی حکومت بننے کے بعد عوام کی پریشانیوں کو ہر ممکن طریقے سے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

موجودہ دور میں عوام متعدد مسائل سے دوچار ہیں:الطاف ملک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 1:00 PM IST

موجودہ دور میں عوام متعدد مسائل سے دوچار ہیں:الطاف ملک

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے واڈورہ میں کانگریس کی جانب سے ایک روزہ پارٹی کنونشن منعقد کیا گیا۔ اس کنونشن میں واڈورہ کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں سے آئے لوگوں، پارٹی لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوران پارٹی لیڈران نے کارکنان پر عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے پر زور دیا۔

اس موقعے پر کانگریس کے سینئر رہنما الطاف ملک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں لوگوں کو ان گنت مسائل درپیش ہیں، جن کا ازالہ صرف ایک عوامی منتخب حکومت ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران عوام کی مشکلات کافی بڑھ گئی ہیں کیونکہ جو ہمارے پاس تھا وہ سب بی جے پی نے چھین لیا۔ دن بہ دن کشمیری لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ الطاف ملک نے کہا کہ اگر دیگر ریاستوں میں انتخابات وقت پر منعقد ہوتے ہیں تو کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتے۔ جموں کشمیر میں بھی انتخابات ہونے چاہیے اور یہاں پر بھی عوامی سرکار ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں کم سے کم ہزار ڈیری فارمنگ یونٹ نوجوانوں کو فراہم کیے گئے: غلام رسول ڈار

بی جے پی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے الطاف ملک نے کہاکہ وہ کہتے ہیں کہ جموں کشمیر بدل چکا ہے لیکن ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کشمیر میں آخر کیا بدلا ہے؟ لوگ آج بھی پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔ جموں و کشمیر جو کہ آبی ذخائر سے مالا مال ہے اور ہزاروں میگاواٹ بجلی کی پیدوار کے باوجود یہاں کے لوگوں کے گھر میں اندھیرا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.