ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرکار شہریوں پر حملے کو روکنے میں ناکام کیوں: الکا لامبا - Alka Lamba Reaction - ALKA LAMBA REACTION

پلوامہ ضلع کے ترال میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مہیلا کانگریس کی قومی صدر الکا لامبا نے کہا کہ شہریوں پر ہونے والے حملوں میں تشوشناک اضافہ ہوا ہے۔ کانگریس کی رہنما نے حملوں کو روکنے میں حکومت کی ناکامی پر سوال اٹھایا۔

شہریوں پر حملے کو روکنے میں سرکار ناکام کیوں: الکا لامبا
شہریوں پر حملے کو روکنے میں سرکار ناکام کیوں: الکا لامبا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 11, 2024, 12:27 PM IST

شہریوں پر حملے کو روکنے میں سرکار ناکام کیوں: الکا لامبا (etv bharat)

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں کشمیر کے مختلف علاقے میں عام لوگوں اور غیر مقیم شہریوں پر نامعلوم افراد کے حملوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ روز ہوئےحملے میں دس افراد کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کی قومی مہیلا صدر الکا لامبا نے بتایا کہ عام لوگوں پر حملہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے۔ غیر مقیم شہریوں اور مقامی باشندوں پر ہونے والے حملوںمیں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حملے میں ملوث لوگوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ جموں وکشمیر کے لوگ بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔تاہم کئی طاقتیں اس بھائی چارے کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

الکا لامبا آج جنوبی کشمیر کے اونتی پور ہ میں ایک روزہ ورکرس کنونشن کے بعد ذرایع ابلاغ کے ساتھ بات کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں مارے گئے افراد کے رشتہ داروں کے ساتھ کانگریس شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان کے دکھ درد میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کا دورہ شوپیان

الکا لامبا نے بتایا کہ مرکز میں نئی حکومت کو ریاسی سانحہ کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ اس وقت تک یہ حکومت حملوں کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے اور اب اس حوالے سے حکومت کو عوام کے سامنے جواب بھی دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ اتوار کی شام کو ریاسی علاقے میں عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں نو یاتری ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.