ترال، پلوامہ: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے تحت انتخابی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں۔ جنوبی کشمیر کے علاقے ترال میں بھی سیاسی مہم عروج پر ہے اور اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں نے ریلیاں، روڈ شوز اور عوامی میٹنگوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، تاکہ ووٹروں کو اپنی جانب راغب کیا جا سکے۔
پلوامہ ضلع کے علاقے ترال میں آزاد امیدوار ڈاکٹر غلام نبی بھٹ کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں آزاد امیدوار ڈاکٹر غلام نبی بھٹ نے ہردو میر، ڈاڈسرہ، چندریگام اور نورپورہ میں کئی مقامات کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کے کئی وفود سے ملاقات کی اور ان سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ڈی پی اور بی جے پی ایک سکے کے دو رخ: ڈاکٹر غلام نبی بھٹ - JK Assembly Elections 2024
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان نمائندوں کو کیسے برداشت کریں گے جو کھلے عام رشوت خوری کا سپورٹ کر رہے ہیں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر غلام نبی بھٹ نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ ترال میں سبھی طبقات کو لے کر آگے بڑھیں کیونکہ ترال میں اس وقت بات بات کی بولیاں بولنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ متحد ہوکر ہی ترال کی جامع ترقی کے حوالے سے بات کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جامع ترقی کے حوالے سے بھی سرگرم رہیں گے۔