ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد - CPI RALLY AT SHOPIAN - CPI RALLY AT SHOPIAN

CPI Rally At SHOPIAN شوپیان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔سی پی آئی کے سنئیررہنما یوسف تاریگامی نے لوک سبھا انتخابات میں انڈیا اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی

شوپیان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد
شوپیان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 6:45 PM IST

شوپیان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد (etv bharat)

شوپیان:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے پش نظر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ مبذول کرانے کے مقصد سے جلسہ و جلوس میں مصروف ہیں۔

اسی درمیان شوپیان میں شوپیان کے ریبن چتراگام میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سی پی آئی کے سنئیر رہنما یوسف تاریگامی نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں انڈیا اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پی آئی پارٹی کی تمام تر توجہ کشمیر میں اپنی مضبوط حیثیت کو مزید بہتر بنانے اور عوام میں اپنی پذیرائی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔کشمیر میں سی پی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو عام لوگوں اور مزدوروں کے حق میں بات کرتی ہے۔ مزدروں کے حق کی لڑائی لڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رفیع آباد میں عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ کا عوام سے خطاب - anc held convention

انہوں نے پارٹی کارکنان سے کشمیر میں موجود مسائل کو سمجھنے اور عوام کی آوازوں کو سننے کی اپیل کی۔ اس کنونشن میں علاقے کے کئی دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ سی پی آئی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ تاریگامی نے یقین دلایا کہ پارٹی آنے والے انتخابات میں اچھا کارکردگی دکھائے گی اور عوام کی توقعات پر کھرا اترے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.