ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کمشنر سیکرٹری نے پلوامہ میں انتخابی فہرستوں کی سمری رویژن کا لیا جائزہ - Electoral Rolls Summary Revision - ELECTORAL ROLLS SUMMARY REVISION

کمشنر سیکرٹری ڈاکٹر رشمی سنگھ نے پلوامہ دورے کے دوران الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز کے علاوے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔

کمشنر سیکرٹری ڈاکٹر رشمی سنگھ نے کیا پلوامہ ضلع کا دورہ
کمشنر سیکرٹری ڈاکٹر رشمی سنگھ نے کیا پلوامہ ضلع کا دورہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 3, 2024, 8:14 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر): کمشنر سیکرٹری برائے گورنمنٹ ہاسپیٹلٹی اینڈ پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کا دورہ کیا اور انتخابی فہرستوں کی دوسری خصوصی سمری رویژن کے عمل کا جائزہ لیا۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر سنگھ نے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (EROs) اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (AEROs) کے ساتھ ایک جامع میٹنگ منعقد کی۔

کمشنر سیکرٹری نے پلوامہ میں انتخابی فہرستوں کی سمری رویژن کا لیا جائزہ (ای ٹی وی بھارت)

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ، ڈاکٹر بشارت قیوم نے سمری رویژن کے عمل کی پیشرفت اور اہم پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے انتخابی فہرستوں کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر سنگھ نے زور دیا کہ کوئی بھی اہل ووٹر رجسٹریشن سے محروم نہ رہے اور ضلع میں صنفی تناسب کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق اہل رائے دہندگان کی مکمل سیچوریشن حاصل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ڈاکٹر رشمی سنگھ نے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی تاکہ ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے اور جاری سمری رویژن سے متعلق سبھی خدشات کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ضلع کے تاریخی ووٹر ٹرن آؤٹ کو نوٹ کیا اور جمہوری شراکت کو فروغ دینے میں ضلع کی کوششوں کو سراہا۔

ڈاکٹر سنگھ نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ایک جامع اور شراکتی انتخابی عمل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے جمہوری حقوق اور اقدار کو مضبوط بنانے میں حصہ لینے کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پلوامہ ضلع کی کامیابیاں قابل تقلید ہیں اور دیگر اضلاع کے لیے مثال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں پنچایت ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا آغاز جلد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.