پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منعقدہ پروگرام میں انتظامی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر پیوش سنگھلا ، ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کے ساتھ ساتھ محمکہ تعلیم کے دیگر افسران موجود تھے۔ جنہوں نے مستقل ملازمت کی تقرری نامہ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر فاروق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 14 سالوں سے محکمہ تعلیم میں سی پی ڈبلیو کے طور پر معمولی تنخواہ پر کام کر رہے تھے جو کہ ان کے خاندان کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھی کافی نہیں تھی۔ آج ہمیں مستقل کیا گیا اور ہم بہت خوشی ہے ۔محکمہ نے ہماری مشکلات پر توجہ دی۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا۔
اس سلسلے میں عبدالرشید بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے خاندانوں کی تکالیف دور ہوجائیں گی ۔کیونکہ محکمہ نے ہمیں مستقل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے محکمہ میں بطور سی پی ڈبلیو ایک ایسی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں جو کسی بھی چیز کے برابر نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں بی جے پی کی جیت کا پرچم لہرائے گا
وہیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹو سکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر پیوش سنگھلا نے کہا کہ یہ سی پی ڈبلیو کارکنان کو گزشتہ کئی برسوں سے مسائل کا سامنا تھا۔ان کی جانب سے مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ حکومت ان کو مستقل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی تھی۔