ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں سی ایم او سمیت کئی اسامیاں عرصہ دراز سے خالی، طبی خدمات متاثر

اننت ناگ ضلع میں سی ام او، بجبہاڑہ اور اچھ بل علاقوں میں بی ایم او کی نشستیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں۔

ا
سی ایم او اننت ناگ کی اسامی عرصہ دراز سے خالی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2024, 9:22 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) کے عہدے سمیت کئی اہم عہدوں کی نشستیں خالی پڑی ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ ’’اعلیٰ افسران کی غیر حاضری سے کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔‘‘ معلوم ہوا ہے کہ سی ایم او اننت ناگ، بجبہاڑہ اور اچھہ بل کے بلاک میڈیکل آفیسرز (بی ایم او) کے ساتھ ساتھ ڈی ٹی او کے عہدے کافی عرصے سے خالی پڑے ہیں۔

ضلع میں مارچ 2022 سے کوئی مستقل سی ایم او نہیں ہے اور چیف میڈیکل آفیسر کی جگہ ڈپٹی سی ایم او کام چلا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او) بجبہاڑہ اور اچھہ بل کے عہدے بھی گزشتہ آٹھ ماہ سے خالی ہیں۔ اگرچہ محکمہ صحت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے لیکن اس طرح کے مسائل طبی نگہداشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان اہم عہدوں کو ترجیحی بنیادوں پر پُر کیا جانا چاہیے تھا، لیکن بدقسمتی سے متعلقہ حکام نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس میں تاخیر کر رہے ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس طرح کے مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو راحت مل سکے اور کوئی بھی کام طویل عرصے تک التواء میں نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: اسپتال میں خاتون کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.