بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع مشہور زیارت گاہ بابا حنیف الدین ریشیؒ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر ایڈووکیٹ عنایت ملک نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس صاف صفائی کا بنیادی مقصد ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہاں آنے والے زائرین نہ صرف بابا حنیف الدینؒ زیارت سے فیض یاب ہوتے بلکہ اس زیارت کا اونچائی پر واقع ہونے سے قدرت کی خوبصورتی سے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔اس کی وجہ سے یہاں لوگوں کی آمدورفت لگی رہتی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم مسلسل ایسی صاف صفائی کی ڈرائیوز کرتے رہتے ہیں۔یہ اسی سلسلے کے تحت کی جا رہی ہیں۔ یہاں زائرین حاضری دینے اور زیارت کرنے آتے ہیں۔ساتھ ہی وہ جنک فوڈ، فاسٹ فوڈ، پلاسٹک بوتلوں میں جوس اور پانی وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔کوڑا کرکٹ یہاں پر پھینک دیتے ہیں۔
اس سے اس خوبصورت مقامات پر گندگی کے ڈھیر دیکھائی دے رہے ہیں۔ ہم نے متعلقہ بی ڈی او کو بھی یہاں پر کوڑے دان نسب کرنے اور اس کچرے کا ایک مناسب طریقے سے حل نکالا جائے مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگتی ہیں۔مقامی اوقف کمیٹی کو اس طرف توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس زیارت کو پلاسٹک کی وبا سے بچایا جا سکے۔اس کی خوبصورتی برقرار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں یُو ای ای ڈی عملہ کی جانب سے صفائی مہم کا انعقاد
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن مزمل محمود نے بتایا کہ زیارت شریف بابا حنیف الدین ریشیؒ کوہِ دارا پہاڑی پر واقع ہے۔ یہاں زائرین کی خاصی تعداد ہر روز آتی ہے۔زیارت سے فیض یاب ہونے کے ساتھ ساتھ وہ یہاں کے قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔اس کے پش نظر ہم نے یہاں صاف صفائی مہم شروع کی ہے تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نا ہو۔