ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سیول سوسائٹی منڈی کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام

Civil Society In Mandi ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں سیول سوسائٹی نے پریس کانفرنس میں پہاڑی قبائل کے مطالبے کو پورا کرنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

سیول سوسائٹی منڈی کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام
سیول سوسائٹی منڈی کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 2:03 PM IST

سیول سوسائٹی منڈی کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں سیول سوسائٹی منڈی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کر کے پہاڑی قبائل کے مطالبے کو پورا کرنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس میں سیول سوسائٹی منڈی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام عباس سمیت دیگر ممبران بھی موجود رہے۔ غور طلب ہے کہ منعقدہ پریس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مرکزی سرکار کی جانب سے پہاڑی قبیلہ کی دیرینہ مانگ کو پورا کرنے پر شکریہ ادا کرنا تھا۔ گجر اور پہاڑی طبقہ سے وابستہ دونوں بھائیوں کا رہن سہن، رسم و رواج، مال مویشی، بھیڑ بکریاں اور دیگر چیزیں ایک جیسی ہونے کے باوجود بھی ان دونوں بھائیوں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی: پردھان منتری وشوکرما اسکیم کے تحت پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ

اگرچہ گجر طبقہ سے وابسطہ لوگوں کو ان کا حق دیا گیا تھا۔ تاہم پہاڑی طبقہ سے وابسطہ لوگ اس حق سے آج تک محروم تھے جس کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے پہاڑی قبیلہ کے لوگ اپنے حق کی خاطر جدوجہد کررہے تھے۔ واضح رہے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران سیول سوسائٹی منڈی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام عباس، عبدالحد بھٹ، سابق سرپنچ محمد اسلم ملک و دیگران نے مرکزی سرکار اور یو ٹی جموں و کشمیر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ پہاڑی لوگ اپنے مطالبات کو لیکر کوشاں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.