ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کیا کانگریس جموں میں لال سنگھ کی حمایت کرے گی؟ - انڈیا الائنس

جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات 2024 کے حوالے سے سیاسی جماعتوں میں جوش و خروش ہے۔ تاہم، امیدواروں کے تعین میں تاخیر سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس بار انتخابات کافی دلچسپ ہونے والے ہیں۔

کیا کانگریس جموں میں لال سنگھ کی حمایت کرے گی؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 1:35 PM IST

جموں: ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی پارلیمانی انتخابات 2024 کے حوالے سے سیاسی جماعتوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ تاہم جموں و کشمیر میں علاقائی سیاسی جماعتوں اور انڈین نیشنل کانگریس نے ابھی تک لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدوار نامزد نہیں کیے ہیں، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جموں پارلیمانی نشست اور ادھم پور لوک سبھا سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کرکے اپنے ارادوں کو واضح کر دیا ہے۔ دوسری جانب، انڈیا الائنس نے ابھی تک دونوں نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کانگریس امیدواروں کا تعین تاخیر کا شکار

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انڈیا الائنس تین سے چار دنوں میں جموں کی دونوں نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کر سکتا ہے۔ جموں پارلیمانی نشست پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر رمن بھلا کا نام تقریباً طے سمجھا جا رہا ہے، لیکن پارٹی ادھم پور سیٹ پر الجھن کی شکار ہے۔ کانگریس کے سابق لیڈر لال سنگھ جو کانگریس کے بعد بی جے پی سے بھی علیحدہ ہو چکے ہے، دو مرتبہ ادھم پور پارلیمانی نشست پر کانگریس کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔

کانگریس ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کانگریس پارٹی چوھدری لال سنگھ کو ادھم پور نشست پر ’’انڈیا الائنس‘‘ کے امیدوار کے طور میدان میں اتارنے کی خواہاں ہے، اور اس معاملے پر لال سنگھ سے خفیہ طور بات چیت بھی جاری ہے، تاہم اس معاملے میں پارٹی لیڈران کے مابین ابھی تک کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈر رویندر شرما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’چوھدری لال سنگھ، انڈیا الائنس کا حصہ ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی چوھدری لال سے بات چیت بھی کی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ بھی انڈیا الائنس کا حصہ ہے، لہذا چوھدری لال سنگھ اور ہرش دیو سے بات چیت جاری ہے، تاہم ابھی تک ادھم پور یا جموں انتخابی نشست پر کسی بھی امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ دریں اثناء، کانگریس ترجمان نے ان سیاسی جماعتوں کی سخت تنقید کی ہے جو ’’ووٹ بینک کی سیاست‘‘ کے لیے عوامی جذبات کا استحصال کر رہی ہیں

مزید پڑھیں: سیٹ شیئرنگ کے بارے میں عنقریب حتمی فیصلہ لیا جائے گا: وقار رسول وانی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.