سرینگر: فوج کی پندرہویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے انسداد دہشت گردی گرڈ میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے دستوں کا دورہ کیا۔ یہ جانکاری چنار کور نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ 'چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے انسداد دہشت گردی گرڈ میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے دستوں کا دورہ کیا'۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ 'انہوں نے اس دوران جوانوں کی آنے والے چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے آپریشنل تیاریوں کی اعلیٰ حالت میں رہنے کے لیے حوصلہ افزائی کی'۔
-
‘Chinar Corps Cdr visited North Kashmir’#ChinarCorps Cdr visited Rashtriya Rifles troops deployed in the Counter Terrorism Grid to review the security situation in North Kashmir today.
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) March 27, 2024
He reassured and motivated troops to remain in a high state of operational readiness to… pic.twitter.com/brCTb3MKzH
واضح رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے نے 23 مارچ کو جموں میں اکھنور سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ اس دوران فوجی افسر کو گراﺅنڈ پر تعینات کمانڈروں نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سکیورٹی صورت حال کے متعلق بریف کیا۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔
( یو این آئی مشمولات کے ساتھ)