ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسکول گاڑیوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت - kashmir

نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چائلڈ ویلفئیر کمیٹی، سرینگر نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

۱
۱
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 2:10 PM IST

سرینگر: چائلڈ ویلفئیر کمیٹی، سرینگر نے نجی اسکولوں، کِنڈر گارٹن، کوچنگ مراکز سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے ٹرانسپورٹ کی خاطر استعمال ہونے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے، اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر 15دنوں میں کاررروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر، ٹریفک پولیس کے سنیئر سپر انٹنڈنٹ اور چیف ایجوکیش آفیسر، سرینگر سے کہا گیا ہے کہ نجی اسکولوں کی گاڑیوں، کوچنگ مراکز اور کنڈرگارٹن وغیرہ میں زیر تعلیم بچوں کی خصوصی حفاظت کے لیے خصوصی مہم شروع کرے، تاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو گھر سے اسکول لے جانے اور اسکول سے گھر واپس پہنچانے کے دوران ڈرائیور حضرات نہ صرف تیز رفتاری سے گاڑیاں چلاتے ہیں بلکہ گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ بچوں کو بھی سوار کیا جاتا ہے۔ سرکیولر میں لکھا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے مالکان جن کے پاس دستاویز نہ رجسٹریشن نمبر ہوتا ہے اور بچوں کو لے کر تیز رفتاری کے ساتھ گاڑیاں چلاتے ہیں۔

چائلڈ ویلفئیر کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ یہ معاملہ سنگین رخ اختیار کر چکا ہے اور اس کے لیے قانون نافذ کرنے والے تمام محکمہ جات سے ضروری اقدامات اٹھانے کی گزارش کی جاتی ہے۔ ایسے میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ 15 دنوں کے اندر اندر مذکورہ گاڑیوں کا اچانک معائنہ کریں تاکہ موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

مزید پڑھیں: Hike in School Bus Fare : نجی اسکولوں کے بس فیس میں 14 فیصد کا اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.