ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فوجی سربراہ کا جموں دورہ، اکھنور سیکٹر میں فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا - Chief of Army Staff - CHIEF OF ARMY STAFF

Army Chief jammu visit آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔

Etv Bharatchief-of-army-staff-visits-forward-areas-in-jammus-akhnoor-sector
فوجی سربراہ کا جموں دورہ، اکھنور سیکٹر میں فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 10:56 PM IST

جموں: چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے نے ہفتے کے روز جموں میں اکھنور سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جموں نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ’ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جموں میں بین الاقوامی سرحدپر آگے والے علاقوں کا دورہ کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گراﺅنڈ پر تعینات کمانڈروں نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سکیورٹی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔

مزید پڑھیں: شمالی کمان کے فوجی سربراہ نے لداخ میں اونچائی پر تعینات فارمیشنز کا دورہ کیا

جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی فوجی اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ جنرل منوج پانڈے نے جموں میں وائٹ نائٹ کارپس ہیڈکواٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینیئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔اس سے قبل آرمی چیف کو فوج کے سینئر آفیسران نے بین الاقوامی سرحد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.