ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں میڈیکل دکان سربمہر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 9:58 PM IST

medical Shop Sealed چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ نے ضلع ہسپتال پلوامہ کے قریب ایک میڈیکل دکان کو سیل کر دیا ہے۔سی ایم او پلوامہ کے مطابق دکان مالک مطلوبہ اہلیت کے بغیر مریضوں کو ادویات تجویز کر رہا تھا۔

chief-medical-officer-pulwama-sealed-medical-shop
پلوامہ میں میڈیکل دکان سربمہر
پلوامہ میں میڈیکل دکان سربمہر

پلوامہ: ضلع ہسپتال پلوامہ کے قریب ایک میڈیکل دکان کو سیل کیا گیا۔ یہ واقع اس وقت پیش آیا جبکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ میڈیکل شاپ کا مالک میڈیکل اہلیت کے بغیر مریضوں کو ادویات تجویز کر رہے ہیں۔

ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ویڈیو کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے اس میڈیکل دکان کو سیل کردیا۔ یہ کارروائی چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ڈاکٹر تہمینہ کی قیادت میں انجام دی۔

اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ڈاکٹر تہمینہ نے کہا کہ ایک طبی ماہرین کی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں تحصیلدار پلوامہ بھی شامل تھے نے دکان کا دورہ کیا اور میڈیکل دکان کے مالک کو مطلوبہ اہلیت کے بغیر مریضوں کو ادویات تجویز کرنے میںملوث پایا۔

انہوں نے کہا کہ دکان کے مالک نے اس کا اعتراف بھی کیا، جبکہ دکان میں آئے مریضوں نے بھی کیا کہ وہ یہاں علاج کراونے کے لیے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: غیر معیاری کھاد ذخیرہ کرنے پر دکان سربمہر

اس معاملے کے بعد چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ نے میڈیکل دکان کو تحصیلدار پلوامہ کی موجودگی میں سیل کر دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔

چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ڈاکٹر تہمینہ نے کہا کہ ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو ضلع کے تمام علاقوں میں میڈیکل دکانوں کی جانچ کا عمل کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.