ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں میونسپل حدود میں آنے والے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی - KASHMIR SCHOOL TIMING - KASHMIR SCHOOL TIMING

Change in Timing of Municipal School محکمۂ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل حدود میں آنے والے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

Change in timing of school falling under municipal limits in Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 2, 2024, 1:45 PM IST

سرینگر: محکمۂ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے اسکولی اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔ سرینگر میں اسکولی اوقات کار صبح ساڑھے بجے سے دوپہر کے ڈھائی بجے تک رکھا گیا ہے۔ اسکولوں میں اس اوقات کار کا نفاذ اگلے ہفتہ یعنی 6 مئی سے ہوگا۔ اس حوالہ سے باضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

Free Education In Private Schools غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی نجی اسکولوں کو ہدایت

جمعرات کو جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق شہر سرینگر کے میونسپل حدود میں آنے والے سبھی اسکولوں کا اوقات کار صبح ساڑھے بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک رکھا گیا ہے۔ ایسے میں 6 مئی یعنی پیر سے اسکولوں میں شروع ہونے والی تعلیمی سرگرمیاں صبح ساڑے سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی۔

محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے سرینگر کے تمام اسکولوں کو نئے اوقات کار پر سختی اور سنجیدگی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی ہے۔ یکساں تعلیمی کلینڈر کے تحت جموں وکشمیر میں مارچ سیشن شروع کیا گیا جس کے تحت اول سے دسویں جماعت اور گیارہویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے گئے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے کہا تھا کہ'سرکاری اراضی پر کام کررہے سبھی نجی اسکولوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے کیچمنٹ علاقہ کے کمزور طبقات سے وابستہ پچیس فیصد طلبہ کو داخلہ دیں اور اس کی مناسب تشہیر کریں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.