ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسمبلی انتخابات پر غیر یقینیت برقرار، سی ای سی نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا - Assembly Election Dates Under Wraps

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 9, 2024, 5:47 PM IST

چیف الیکشن کمشنر نے دعویٰ کیا کہ جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے تاہم انہوں نے کہا کہ حتمی تاریخ کا اعلان سیکورٹی ریویوس پر منحصر ہے۔ چیف الیکشن کمیشن کی ٹیم جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے۔

ا
راجیو کمار، چیف الیکشن کمشنر (فائل فوٹو)

جموں: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے مکمل تیار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جمعہ کے روز جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جانکاری دیتے ہوئے کہا: ’’اب وقت آگیا ہے کہ اسمبلی انتخابات کرائے جائیں اور عوام کو ان کی حکومت دی جائے۔‘‘ تاہم انہوں نے جموں کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا کوئی اعلان کیا نہ کوئی عندیہ دیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم جموں کشمیر کے دورے پر ہے اور اس دورے کے دوران کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں - طلب کی گئی - سبھی جماعتوں نے جموں و کشمیر میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کا عمل مئی 2022 میں مکمل ہوا تھا، جس کے بعد لوک سبھا انتخابات کامیابی سے منعقد کرائے گئے، اور کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کیے جائیں۔ راجیو کمار نے لوک سبھا انتخابات میں ووٹروں کی کثرت سے شرکت اور الیکشن کمیشن کی تیاریوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسمبلی انتخابات میں بھی نئے ریکارڈ بنانے کا وقت آگیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا لوک سبھا انتخابات میں ووٹروں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، اور ہم اسی معیار کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور اسمبلی انتخابات کو کامیاب بنائیں گے۔

جموں و کشمیر میں حالیہ عسکریت پسندوں کے حملوں کے باوجود انتخابات کرانے کی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ’’جب اچھے نتائج آتے ہیں تو کچھ شرپسند عناصر کو تکلیف ہوتی ہے لیکن ہم انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انتخابی عمل کو کسی عسکریت پسندی حملے یا دھمکی سے نہیں روکا جا سکتا۔‘‘

جموں و کشمیر میں 90 اسمبلی سیٹوں پر انتخابات منعقد ہوں گے اور ووٹر لسٹ 20 اگست کو شائع کی جائے گی۔ تمام جماعتوں کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں شفافیت اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2018 میں جموں و کشمیر اسمبلی کی تحلیل کیے جانے کے بعد سے اب تک خطے میں انتخابات منعقد نہیں ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر میں 30 ستمبر سے پہلے انتخابات کرانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے خصوصی میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.