ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ میں تلاشی مہم، مشتبہ نقل وحرکت پر آپریشن شروع کیا گیا - CASO BY SECURITY FORCES - CASO BY SECURITY FORCES

ضلع بارہمولہ کے گلبرگ میں واقع سیاحتی مقام پر مشتبہ افراد کی سرگرمیوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

گلمرگ میں تلاشی مہم
گلمرگ میں تلاشی مہم (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 2:35 PM IST

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے سیاحتی مقام گلمرگ میں مشتبہ افراد کی سرگرمیاں پائے جانے کے بعد سکیورٹی الرٹ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بارہمولہ کے گلمبرگ میں واقع سیاحتی مقام پر مشتبہ افراد کی سرگرمیوں کے بعد سکیوریٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں سکیورٹی فورسز نے بارہمولہ ضلع میں گلمرگ کے سیاحتی مقام کے مختلف علاقوں میں مشتبہ لوگوں کی نقل و حرکت کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

رپورٹ کے مطابق گلمرگ کے عفروت علاقے میں سکیورٹی فورسز کو دو لوگوں کی بندوقوں کے ساتھ دیکھے جانے کی اطلاعات ملنے کے بعد انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر گونڈولا کیبل کار کے فیز ٹو کو بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی شکایت کے بعد عسکریت پسندوں کے ایکس اکاؤنٹ بند

سیاح اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آخری اطلاعات ملنے تک فیز ون تک کیبل کار سروس بحال ہے۔ مختلف علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.