ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم ختم - Third Phase of JK Polls 2024 - THIRD PHASE OF JK POLLS 2024

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل 18 ستمبر اور 25 ستمبر کو پورے ہوچکے ہیں۔ تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم اکتوبر کو مقرر ہے۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو مقرر ہے۔ آج شام تیسرے مرحلے کے لئے انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔

Third Phase of JK Polls 2024
Third Phase of JK Polls 2024 (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2024, 7:29 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے آج انتخابی مہم ختم ہو گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی، کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے سرکردہ رہنماؤں نے 40 سیٹوں پر ریلیاں نکالیں جن پر یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔ 40 اسمبلی حلقے جن میں جموں صوبے میں جموں، سانبہ اور کٹھوعہ میں 24 اور وادی کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع کی 16 نشستیں شامل ہیں۔

وزیر دفاع اور بی جے پی کے سرکردہ لیڈر راج ناتھ سنگھ نے کپواڑہ کی کرناہ سیٹ اور بانڈی پورہ ضلع کے گریز میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا، جب کہ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کٹھوعہ ضلع کے رام نگر اور جسروٹا حلقوں میں ریلیوں سے خطاب کیا، جبکہ کانگریس کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے بھی جموں کے ایک علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کپواڑہ کے ہندواڑہ اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ آخری مرحلے میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی طرف سے 40 اسمبلی حلقوں میں درجنوں ریلیاں اور میٹنگیں کی گئیں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد اپنی انتخابی ریلیاں آخری مرحلے کے لیے معطل کر دی ہیں۔ شیعہ رہنما اور سری نگر سے رکن اسمبلی آغا روح اللہ مہدی نے بھی حسن نصر اللہ کے سوگ میں اپنی انتخابی ریلیاں منسوخ کردی۔ دونوں قائدین کا آج ضلع کپواڑہ اور بارہمولہ میں ریلیوں سے خطاب کرنا تھا۔

انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں جموں اور کشمیر کی سیٹوں پر ہائی وولٹیج مہم دیکھنے میں آئی کیونکہ مرکزی مخالفین بی جے پی اور کانگریس جموں، سانبہ اور کٹھوعہ کی 24 سیٹوں پر براہ راست مقابلہ میں ہیں۔ کشمیر میں نیشنل کانفرنس، پیپلز کانفرنس اور رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کے آزاد امیدوار کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کثیرالجہتی مقابلوں میں ہیں۔

چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر پی کے پول کے مطابق انتخابات کے آخری مرحلے کے دوران 39.18 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنے انتخابی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ پول نے کہا کہ 415 امیدوار میدان میں ہیں اور ان سات اضلاع میں 5060 پولنگ اسٹیشن اور 240 خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں منگل کو پولنگ ہو رہی ہے۔ کشمیر ڈویژن میں 16 اسمبلی حلقوں بشمول کرناہ، تریگھم، کپواڑہ، لولاب، ہندواڑہ، لنگیٹ، سوپور، رفیع آباد، اڑی، بارہمولہ، گلمرگ، واگورہ کریری، پٹن، سوناواری، بانڈی پورہ اور گریز (ایس ٹی) میں منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

جموں ڈویژن میں 24 اسمبلی حلقے جن میں اودھم پور مغرب، ادھم پور مشرق، چنی، رام نگر (ایس سی)، بنی، بلاور، بسوہلی، جسروٹا، کٹھوعہ (ایس سی)، ہیرا نگر، رام گڑھ (ایس سی)، سانبہ، وجے پور، بشنہ (ایس سی) شامل ہیں۔ اس مرحلے میں سوچیت گڑھ (ایس سی)، آر ایس پورہ، جموں جنوبی، بہو، جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ، جموں شمالی، اکھنور (ایس سی)، چھمب میں بھی پولنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی امور کے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ جاری اسمبلی انتخابات کے پہلے دو مراحل 18 اور 25 ستمبر کو ہوئے تھے۔ گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.