بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے اوڑی میں گزشتہ روز ایک بھیانک سڑک حادثے میں بارہ لوکوں کی موت ہوگئی تھی۔اس واقعے کے بعد ٹریفک پولیس انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ڈی وائی ایس پی ٹریفک رولر مجاہد نظیر کی نگرانی میں باراہمولہ اوڑی نیشنل ہائی وئے پر خصوصی مہم چلائی گئی۔اس دوران ٹریفک ضابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ڈی وائی ایس پی ٹریفک رولر مجاہد نظیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے علاقے میں گزشتہ چند دنوں میں سڑک حادثات میں تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔اس سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بارہمولہ اور اس کے اطراف میں سڑک حادثوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے مدنظر میں رکھتے ہوئے مہم چلائی جا رہی ہے ۔لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہےان کی جان کتنی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر منگل کے روز ٹریفک معطل رہے گا: ٹریفک پولیس
انہوں نے کہاکہ لوگوں سے ٹریفک ضابط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹریک ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ گاڑی میں اوورلوڈنگ، گاڑی کی فٹنس اور ڈرائیور کے لائسنس کی جانچ کی جا رہی ہے۔