ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ٹی زیڈ کیمرے سرحد پر تیسری آنکھ کے طور پر کام کر رہے ہیں - jammu

Cameras Installed In Border Areas پاکستان سے عسکریت پسندوں کی دراندازی یا ڈرون کے ذریعہ بین الاقوامی سرحد سے اسلحہ،منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لئے جدید ترین پی ٹی زیڈ کیمرے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی زیڈ کیمرے سرحد پر تیسری آنکھ کے طور پر کام کر رہے ہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 8:09 PM IST

پی ٹی زیڈ کیمرے سرحد پر تیسری آنکھ کے طور پر کام کر رہے ہیں

جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی دراندازی یا ڈرون کے ذریعہ بین الاقوامی سرحد سے اسلحہ،منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لئے جدید ترین پی ٹی زیڈ کیمرے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ کیمرے فوج کے لئے تیسری آنکھ بن گیے ہیں۔

جدید ترین PTZ کیمرے بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) اور فوج کے لیے تیسری آنکھ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ بارڈر سیکورٹی فورس لائن آف کنٹرول اور جموں، کٹھوعہ، سانبہ سے ملحقہ سرحدوں پر اپنی سینکڑوں (بی او پی ) بارڈر آؤٹ پوسٹوں کو جدید بنا رہا ہے۔ جدید ترین PTZ کیمرے سرحد کے ہر کونے میں نصب کیے گئے ہیں تاکہ پاکستان مزید اپنے مذموم منصوبوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔یہ پی ٹی زیڈ کیمرے ہر موسم کے کمرے ہیں جو تمام موسمی حالات میں دن رات کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیٹلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ مصر غزہ کی پٹی کے قریب ایک دیوار تعمیر کر رہا ہے

بی ایس ایف ترجمان نے کہا کہ کنٹرول روم میں بیٹھ کر ان کیمروں پر نظر رکھی جاتی ہیں۔ اگر سرحد پر کوئی چھوٹی سے بڑی سرگرمی ہوتی ہے تو گشت کرنے والے سپاہیوں اور چوکیوں پر موجود جوانوں کو چوکنا کر دیا جاتا ہے ۔دراندازی کی کوشش ناکام بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.