ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ، نقب زن لاکھوں روپے مالیت کی املاک اڑ لے گئے - Burglary in South Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 7:52 PM IST

ضلع اننت ناگ کے تریل، سریگفوارہ علاقے میں شبانہ نقب زنی کی ایک واردات میں لٹیرے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء سمیت نقدی بھی اڑا لے گئے۔

اننت ناگ، نقب زن لاکھوں روپے مالیت کی املاک اڑ لے گئے
اننت ناگ، نقب زن لاکھوں روپے مالیت کی املاک اڑ لے گئے (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں تریل گاؤں میں نقب زنی کی واردات کے دوران لٹیرون نے ایک رہائشی مکان سے لاکھوں روپے مالیت کی املاک اڑا لی۔ متاثرین کے مطابق نقب زن دوران شب ان کے رہائشی مکان میں داخل ہوئے اور طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاء چُرا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ اس واردات میں نہ صرف ان کا مالی نقصان ہوا ہے بلکہ علاقے کے رہائشیوں کو سیکورٹی اعتبار سے بھی کافی خدشات لاحق ہوئے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس ضمن میں انہوں نے مقامی باشندوں سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے عوام سے ’’کسی بھی مشکوک سرگرمی یا حرکت کا مشاہدہ ہونے کی صورت میں پولیس کو مطلع‘‘ کرنے کی ہدایت دی ہے۔‘‘

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ’’نقب زنوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چوری انجام دی ہے۔ صبح جب ہماری آنکھ کھلی تو ہم نے کھڑکیوں کو کھلا پایا اور معلوم ہوا کہ گھر سے سبھی زیور نقب زنوں چرا لے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ نقب زن گھر سے صندوق وغیرہ بھی اڑا لے گئے جسے انہوں نے گھر کے باہر پھینک دیا۔ انہوں نے حکام خاص کر پولیس سے ملوث افراد کو ڈھونڈ نکال کر انہیں انصاف دینے کی مانگ کی ہے۔

ادھر، مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے علاقے کے لوگوں میں خوف طاری کیا ہے اور لوگ تشویش میں مبتلا ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ نقب زنی کی یہ واردات محمد اقبال بٹ نامی ایک شہری کے رہائشی مکان میں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Burglary Case In Bijbehara بجبہاڑہ میں چوروں نے 15 لاکھ روپئے مالیت کے زیورات لُوٹ لئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.