ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں پولیس کی جانب سے نئے فوجداری قوانین کے تئیں بیداری پروگرام - Budgam

awareness Programme In Budgam ضلع بڈگام میں واقع آئی ٹی آئی چرار شریف پولیس کی جانب سے عام لوگوں اور طلبا و طالبات کے درمیان نئے فوجداری قوانین کے تئیں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

بڈگام میں پولیس کی جانب سے نئے فوجداری قوانین کولے کر بیداری پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 1:45 PM IST

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع آئی ٹی آئی چرار شریف پولیس کی جانب سے عام لوگوں اور طالبا و طالبات کے درمیان نئے فوجداری قوانین 'بھارتیہ نیا سنہتا'، 'بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا'، 'بھارتیہ ساکشیہ ابھیان کو لے کر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔بیداری میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

سب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ایس ڈی پی او) چرارشریف اویس احمد وانی اس موقع پر موجود رہے ۔اس موقع پر ان تین نئے ترمیم شدہ قوانین کے بارے میں طلباء طالبات کو تفصیلی معلومات فراہم کی۔ انہوں نے نہ صرف ترمیم کے بارے میں بتایا بلکہ پرانے اور نئے قوانین میں واضح فرق کو بھی طلباء کے سامنے رکھا۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ شرکاء کو قانون کے عملی علم کو بڑھانے کے لیے انٹرایکٹو مباحثوں میں شمولیت کر کے سمجھایا گیا تاکہ وہ ان قوانین کے اصل نچوڑ کو ذہن نشین کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سی اے اے کا نفاذ آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے: تاریگامی

طلباء و طالبات نے اس طرح کے معلوماتی بیداری پروگراموں کے انعقاد کے لیے بڈگام پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور ساتھ ہی عام لوگوں نے بھی پولیس کی اس پہل کو سراہا کیونکہ ایسے بیداری پروگراموں سے نوجوان پود غلط راستے پر چلنے سے پرہیز کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.