ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیاں میں بی ایس ایف جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

BSF jawan shoots self بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے واقعے کی نسبت سے کیس درج کر لیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 9:32 PM IST

bsf-personal-committed-suicide-by-shooting-self-in-shopian
شوپیاں میں بی ایس ایف جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
شوپیاں میں بی ایس ایف جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں پولیس اسٹیشن شوپیاں کے دائرہ اختیار میں آنے والی ڈی سی ریزیڈنسی میں ایک چیک پوسٹ کی حفاظت کے دوران ایک بی ایس ایف اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ یہ واقعہ آج یعنی جمعرات کی سہہ پہر کے وقت پیش آیا۔

سرکاری ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایک بی ایس ایف اہلکار اپنی ڈیوٹی کے دوران مردہ پایا گیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت صدام ملک جو مغربی بنگال کا رہنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں اور ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔ تاہم پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکوہ جوان ڈی سی ریزیڈنسی میں تعینات تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں میں بھی ڈیوٹی پر تعینات فوجی، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں میں خودکشی، برادر کشی اور حرکت قلب بند ہونے سے اموات کے بڑھتے کیسز آفیشلز سمیت سکیورٹی ایجنسیز کے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سکیورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

واضح رہے کہ کشمیر میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے گھر سے دور رہنے اور مسلسل دباؤ میں رہنے کی وجہ سے آئے دن خودکشی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ مرکزی حکومت کے ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں سال 2010 سے سال 2019 کے دوران 1113 فوجی اہلکاروں نے خودکشیاں کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.