پونچھ: ضلع پونچھ میں پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس کے جوانوں نے ڈھول اور نگاڑوں کی دھنوں کی تھاپ پر گلال اڑایا اور خوب مستی کی۔ اس موقعے پر ایک دوسرے کو رنگ لگا کر ہولی تہوار کی مبارکباد دی۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے جوان ہوں یا ملک کی حفاظت کے لیے تعینات افسران، اپنے اہل خانہ سے دور سب نے مل کر ایک دوسرے کو رنگ لگایا۔
ہولی منانے والے بی ایس ایف کے جوانوں نے کہا کہ وہ گھر سے دور رہ کر اور سرحدی محافظ بن کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ملک کی خوشیوں میں بھی مگن ہیں۔ بی ایس ایف کے ایک افسر نے کہا کہ ان کا بی ایس ایف خاندان بہت بڑا ہے اور وہ ہولی کا تہوار یہاں بھی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ خاندان سے دور لیکن بی ایس ایف کی فیملی ان کے ساتھ ہے۔
سرحد پر تعینات ایک سپاہی نے بتایا کہ مقامی لوگ ہر تہوار پر بی ایس ایف کیمپ میں آتے ہیں اور جشن مناتے ہیں۔ آج ہولی کے تہوار پر بھی آس پاس کے لوگوں نے ہولی کی تقریب میں شرکت کی۔ جب یہاں کے علاقائی لوگ ساتھ ہوتے ہیں تو ہمیں گھر سے دور محسوس ہی نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ بغیر کسی فکر کے تہوار منائیں، ہم اپنے گھر والوں سے دور ہیں، لیکن بی ایس ایف کا خاندان ہمارے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: