ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی ایس ایف نے بھی منایا انٹرنیشنل یوگا ڈے - BSF Celebrates Yoga Day - BSF CELEBRATES YOGA DAY

یوگا کا بین الاقوامی دن یونین ٹیریٹری کے سبھی اضلاع میں سرکاری سطح پر منایا گیا اور اس حوالہ سے جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

بی ایس ایف نے بھی منایا انٹرنیشنل یوگا ڈے
بی ایس ایف نے بھی منایا انٹرنیشنل یوگا ڈے (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 5:00 PM IST

بانڈی پورہ (جموں کشمیر) : بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ’’کیندریہ ودیالہ‘‘ کے طلباء کے ساتھ یوگا کا 10 واں بین الاقوامی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں بی ایس ایف کے افسران، اہلکاروں کے علاوہ طلبہ کی خاصی تعداد نے شرکت کی اور جسمانی و ذہنی تندرستی کے لیے یوگا کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

بی ایس ایف نے بھی منایا انٹرنیشنل یوگا ڈے (ای ٹی وی بھارت)

اس موقع کی مناسبت سے، سیکٹر ہیڈ کوارٹر بی ایس ایف، بانڈی پورہ نے ہیڈکوارٹر اور انڈر کمانڈ یونٹس بشمول فارورڈ لوکیشنز/ایل او سی پر بھی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں بی ایس ایف کے دستوں اور اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ تقاریب کی قیادت سینئر افسران نے کی جنہوں نے جسمانی تندرستی، ذہنی اور روحانی توازن کو برقرار رکھنے میں یوگا کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

بی ایس ایف اہلکاروں نے اپنے نظم و ضبط اور ہم آہنگی کو ظاہر کرتے ہوئے مختلف یوگا آسن، پرانایام کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بی ایس ایف افسران نے کہا کہ ’’یوگا ہمارے تربیتی معمولات کا ایک لازمی حصہ ہے۔ یہ ہمارے فورس کے اہلکاروں کو جسمانی اور ذہنی طور تندرست رہنے میں مدد کرتا ہے، جو ان کی کارکردگی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔‘‘ یاد رہے کہ جموں کشمیر کے سبھی اضلاع میں سرکاری سطح پر یوگا تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جبکہ سرینگر میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے شرکت کی تاہم یہ تقریب بارش کی وجہ سے طے شدہ پروگرام کے مطابق انجام نہ دی جا سکی۔

یہ بھی پڑھیں: آج عالمی یوم یوگ، سری نگر میں میں پی ایم مودی نے یوگا کیا، کہا، یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں - PM MODI IN YOGA DAY MAIN FUNCTION

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.