ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’سیکریٹس آف سَکسیس‘ نامی کتاب کی رسم رونمائی - Secrets of Success Book Released - SECRETS OF SUCCESS BOOK RELEASED

ماہر تعلیم پروفیسر مسعود کی تحریر کردہ کتاب ’’سیکریٹس آف سکسیس‘‘ کی سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں ایک پر وقار ادبی تقریب کے دوران رسم رونمائی انجام دی گئی۔

ا
’سیکریٹس آف سَکسیس‘ نامی کتاب کی رسم رونمائی انجام (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 5:27 PM IST

سرینگر: سرینگر میں منعقدہ ایک ادبی تقریب کے دوران ’’سیکریٹس آف سَکسیس‘‘ (Secrets of Success) نامی کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ تقریب میں کئی ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں پرائیوت اسکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار کے علاہ ادب، صحافت اور تعلیمی شعبے سے وابستہ اہم شخصیات اور طلباء بھی موجود تھے۔

سرینگر میں ادبی تقریب منعقد (ای ٹی وی بھارت)

ماہر تعلیم اور ایشان صرفی کالج آف ایجوکیشن کے سابق پرنسپل، پروفیسر مسعود، کی تحریر کردہ اس کتاب کو شہباز ہاکباری نے ترتیب دیا ہے اور یہ کتاب حکمت عملیوں اور اصولوں کی گہری عکاسی کرتی ہے۔ ماہر تعلیم اور کتاب کے مصنف پروفیسر مسعود نے تقریب کے دوران تعلیمی میدان میں اپنے وسیع تجربے کا اظہار کرتے ہوئے ادبی تقریب کی شروعات کی۔

اس موقع پر جی این وار نے پروفیسر مسعود کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ کتاب ہمارے نوجوان کو نہ صرف رہنمائی اور ترغیب فراہم کرتی ہے بلکہ خطے میں تعلیم کے مستقبل کی تشکیل کے لیے منظم کردار پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔‘‘ پروفیسر مسعود نے اپنے خطاب میں تعاون اور پذیرائی پر حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کتاب لکھنے کی وجوہات پر بات کی اور ’’ثابت قدمی، لگن اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت‘‘ کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا ’’تعلیم صرف علم حاصل کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھی تعلیم کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔‘‘

تقریب میں کشمیر ماڈل اکیڈمی کی پرنسپل شبنم مسعود نے بھی اپنے خطاب میں معیاری تعلیم فراہم کرنے اور طلباء کے لیے پرورش کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے ادارے کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا: ’’ہمیں ایک ایسی کتاب کے اجراء کی میزبانی کرنے پر فخر ہے جو ہمارے طلباء کو کامیابی کی طرف حوصلہ افزائی اور رہنمائی فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: کشمیری افسانہ نگار جواہر کول ژوگامی کی کتاب سومبرن 'انہِ گٹہ گاشچ تلاش' کا اجرا - Book release ceremony

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.