ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میرک شاہؒ کے عرس پر 'انوار العرفان' کتاب کی رسم رونمائی - URS Meerak Shah - URS MEERAK SHAH

Anwarul Irfan unveiled on URS of Faqir e millat: حضرت فقیر ملت سید میرک شاہ کاشانی رحمۃ اللہ علیہ کا شمار وادی کشمیر کے نامور اور باکمال صوفیوں میں ہوتا ہے۔ ان کا عرس سرینگر کے مضافاتی علاقہ شالیمار میں خانقاہ نقیبیہ، کبرویہ میں ہر برس انتہائی تزک و اہتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

تصوف پر مبنی کتاب انوار العرفان کی رسم رونمائی انجام
تصوف پر مبنی کتاب انوار العرفان کی رسم رونمائی انجام (تصویر: ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 3:58 PM IST

میرک شاہؒ کے عرس پر ’انوار العرفان‘ نامی کتاب کی رسم رونمائی انجام (تصویر: ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں کشمیر): معروف صوفی بزرگ حضرت فقیر ملت سید میرک شاہ صاحب کاشانی رحمہ اللہ تعالیٰ کے عرس پاک کے موقعے پر فقیر ملت کے روحانی کمالات اور ان کی اسلامی تعلیمات سے متعلق ترجمہ شدہ اور تشریح شدہ تصنیف 'انوار العرفان' کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ کتاب میں حضرت فقیر ملت کی تعلیمات کی آسان اور سلیس تشریح کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔

یہ رسم رونمائی سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں واقع روحامی بزرگ کے خانقاہ عالیہ نقیبیہ پوزوالپورہ، شالیمار میں عرس پاک کے موقعے پر انجام دی گئی جس میں پیر کامل کے محبین اور عقیدت مندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ عرس پاک کے موقع پر نامور علماء، خطباء اور مشائخ نے فقیر ملت کے روحانی کمالات اور ان کی اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ سید فدا حسین سہروردی، سید حماد گیلانی، غلام حسن غمگین سمیت دیگر اہم شخصیات بھی عرس پاک کے موقع پر موجود رہیں۔

عرس پاک کے موقعے پر پیر کامل کے سجادہ نشین اور نامور خطیب مولانا غلام محی الدین نقیب نے اپنے خطاب میں فقیر ملتؒ کی تعلیمات پر حرف بہ حرف عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’فقیر ملت کی تعلیمات نے ہمیشہ آپسی میل ملاپ، رواداری، ہم آہنگی، ہمدردی اور روحانی روشن خیالی کو فروغ دیا ہے۔ ایسے میں حضرت فقیر ملت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم دینی اور دنیاوی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ حضرت میرک شاہ صاحب کاشانیـؒ کا شمار ماضی قریب کے باکمال صوفیوں میں ہوتا ہے اور ان کا عرس پاک ہر برس انتہائی تزک و اہتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'اولیاء اللہ کے نقش قدم پر چلنے میں کامیابی مضمر'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.