ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بالی ووڈ فلم سازوں نے کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا - Promote Tourism in Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 6:44 PM IST

Bollywood to promote Kashmir tourism بالی ووڈ کے معروف فلم سازوں نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

سرینگر: بالی ووڈ کے معروف فلم سازوں نے آج سرینگر میں کہا کہ انکی کوشش رہے گی کہ وہ کشمیر میں فلم شوٹنگ کرکے اس مقام کو دنیا بھر میں فلم سازی کے لئے مشہور کرے تاکہ یہاں کی سیاحت کے ساتھ ساتھ اقتصادیت کو بھی فروع ملے۔ سرینگر میں آج بالی ووڈ کے معروف فلم سازوں بشمول امتیاز علی، وشال بھردواج، کبیر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر فلم سازی کے لئے موزوں جگہ ہے اور جس طرح ماضی میں یہاں فلمیں شوٹ کی گئی ہیں، اسی طرح آنے والے وقت میں یہاں زیادہ سے زیادہ فلمیں شوٹ کی جائیں گے۔

بالی ووڈ فلم سازوں نے کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا (ETV Bharat)

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں فلم سازی سے یہاں کی خوبصورتی کو مزید تشہری ملی گی جس سے یہاں سیاحت کو فروغ ملے گا اور ساتھ ہی اقتصادیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ فلم ساز سرینگر میں جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ نے مدعو کئے تھے۔ سرینگر میں ٹورزم کنکلیو میں بطور مہمان تھے۔ غور طلب ہے کہ محکمہ سیاحت نے سرنگر میں دو روزہ ٹورزم کنکلیو کا انعقاد کیا ہے جس میں مختلف ریاستوں کے ٹور اپریٹرز، ہوٹل مالکان اور فلم سازوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ محکمے کے مطابق اس کنکلیو کے انعقاد سے کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملے گا اور یہاں سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.