ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ: غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش بازیاب - Body Retrieved From Jhelum - BODY RETRIEVED FROM JHELUM

بانڈی پورہ کے سمبل میں غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش ایک روز بعد دریائے جہلم سے بازیاب کر لی گئی۔

غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش بازیاب
غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش بازیاب (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 4:42 PM IST

غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش بازیاب (ETV Bharat)

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سمبل علاقے میں قدیم پل کے نزدیک ہفتہ کو دریائے جہلم میں غرقاب ہوئے 18 سالہ نوجوان کی لاش بازیاب کر لی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سمبل میں حذیف احمد شاہ ولد ہلال احمد شاہ ساکن نائنارہ، سنبل ہفتہ کے روز ہفتہ کے روز جہلم میں غرقاب ہوا تاہم اس کی لاش ایک روز بعد برآمد ہوئی۔

عہدیدار نے بتایا کہ غرقاب ہونے کے واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں، پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے ہفتہ کو ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، تاہم لاش کو سختی کوششوں کے باوجود بازیاب نہیں کیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا ہفتے کی شام آپریشن کو بند کیا گیا جبکہ اتوار کی صبح لاش کی تلاش پھر سے شروع کر دی گئی۔ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کے مشترکہ آپریشن اور سخت کوششوں کے بعد لاش کو بازیاب کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس دلدوز واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دریائے جہلم میں رواں برس کئی افراد نہانے کے دوران، پیر پھسلنے یا حادثاتی طور غرقاب ہوئے۔ رواں برس اپریل ماہ میں سرینگر کے مضافاتی علاقہ گنڈبل میں کشتی الٹ جانے سے درجن سے زائد افراد غرقاب ہوئے تھے۔ اس دلدوز حادثہ میں فوت ہوئے افراد میں بچے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈل جھیل سے تین لاشیں برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.