پلوامہ : ضلع پلوامہ میں نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن نے بلڈ سنٹر پلوامہ اور سکائی لارک پیرا میڈیکل کالج پلوامہ کے اشتراک سے عالمی یوم خون عطیہ کے دن کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ اور اپنے خون کا عطیہ کیا۔ کیمپ میں تقریباً 80 پوائنٹس خون کا عطیہ کیا گیا۔ خون کا عطیہ دینے والوں میں نوجوانوں، نوجوانوں، پولیس و فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
خون کے عطیہ کیمپ کے دوران کمانڈنگ افسر 55 راشٹریہ رائفلز ڈیوین سود نے بھی اپنا خون عطیہ کیا اور ایسی سماجی خدمت کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن کے بانی مصدق ریاض نے کہا کہ اس قسم کے عطیہ کیمپوں کا انعقاد ضروری ہے کیونکہ ہنگامی حالات میں خون انسانی جان بچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور لوگ بھی اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔
اس حوالے سے روف احمد نے بات کرتے ہوئے کہا خون کا عطیہ کرنے سے ہمیں کو نقصان نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ کس ضرورت مند کے کام آسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا آج کے اس کیمپ میں خواتین نے بھی خون کا عطیہ کیا جو ایک اچھا قدم ہیں۔