ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اوڑی میں گائیڈز، رضاکاروں کو دی گئی ٹریننگ - گائیڈز اور رضاکاروں کو تربیت

BMO Uri Training programmeسرحدی قصبہ اوڑی میں وائلڈ لائف اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ گائیڈز اور رضاکاروں کو ہنگامی صورتحال کے دوران خود کی اور اپنے ساتھیوں کی حفاظت اور مدد فراہم کرنے کی ٹریننگ دی گئی۔

اوڑی میں گائیڈز، رضاکاروں کو دی گئی ٹریننگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 7:53 PM IST

اوڑی میں گائیڈز، رضاکاروں کو دی گئی ٹریننگ

بارہمولہ (جموں کشمیر) : ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے بونیار میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ لمبر وائلڈ لائف سینچری میں منعقدہ اس آگہی پروگرام میں بلاک میڈیکل افیسر اوڑی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ ٹورزم کے گائیڈ، رضاکاروں کو ٹریننگ فراہم کی گئی۔ ٹریننگ پروگرام میں محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ ٹورزم کے افسران و ملازمیں نے بھی شرکت کی۔

محکمہ وائڈ لائف اور ٹورزم کے رضاکاروں، گائیڈز کو ٹرینرز نے ہنگامی صورتحال کے دوران خود کی حفاظت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مدد کے مختلف طریقہ کار سکھائے۔ انہیں جنگلی جانوروں سے حفاظت اور ٹریکنگ وغیرہ کے دوران بیمار ہونے کی صورت میں خود کو یا اپنے ساتھی کو فوری طبی امداد کے طریقہ کار بھی سکھائے گئے۔

مزید پڑھیں: ’جنگلی جانور کا تعاقب کرنے کے بجائے محکمہ کو مطلع کریں‘

رضاکاروں نے بلاک میڈیکل آفیسر، اوڑی کی جانب سے فراہم کی گئی ٹریننگ کو احسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹریننگ کے دوران کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ واضح رہے کہ سرحدی علاقہ اوڑی سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں ایڈونچر ٹورزم کو فروغ دیا جا رہا ہے جن میں ٹریکنگ بھی شامل ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایڈونچر ٹورزم سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ سرحدی یا جنگلات کے قریب رہائش پذیر لوگوں کو اس طرح کی ٹریننگ فراہم کرنا ناگزیر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.