ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد صرف ایک فلمی ڈرامہ: ترون چگ - Tarun Chugh hits out at NC chief - TARUN CHUGH HITS OUT AT NC CHIEF

فاروق عبداللہ نے کہاکہ 'یہ ملک تنوع میں اتحاد کے لیے جانا جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں ہر مذہب اور ہر زبان کا احترام ہوتا ہے، یہی وجہ کہ ہندوستان ایک وفاقی ڈھانچہ ہے‘۔ این سی سربراہ کے اس بیان پر بی جے پی لیڈر ترون چگ نے تنقید کی۔

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد صرف ایک فلمی ڈرامہ: ترون چگ
نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد صرف ایک فلمی ڈرامہ: ترون چگ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 9:01 AM IST

سرینگر: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر اور لداخ کے انچارج ترون چگ نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے انتخابی اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پاکستان کی حمایت کرتے رہے ہیں اور ہمیشہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، وہ اب اتحاد کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے فاروق عبداللہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ملک میں اتحاد پر این سی کے سربراہ کا تبصرہ ’فلمی ڈرامہ‘ ہے اور وہ وہ انتخابات کے وقت "مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں‘۔

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد صرف ایک فلمی ڈرامہ: ترون چگ (Etv Bharat)

انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ کے بیانات میں اچانک تبدیلی محص ایک سیاسی ڈرامہ ہے۔ ترون چگ نے کہا کہ ’ہم جے کے این سی کی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیان بازی سے آگے بڑھ کر ایک متحد قوم کی تعمیر کے لیے ٹھوس اقدامات کریں’۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جس نے اپنے انتخابی منشور میں دفعہ 370 کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کےلئے 100 سال لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری تاجر شیخ عاشق کا عوامی اتحادپارٹی میں شمولیت کا اعلان - Sheikh Ashiq join AIP

واضح رہے کہ فاروق عبداللہ نے آسام اسمبلی میں جمعہ کی نماز کےلئے ارکان کو دیئے جانے والے وقفہ کو ختم کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’حکومت کو چاہئے کہ وہ ہر مذہب کے ماننے والوں کا احترام کرے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.