ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی پر اپنی پارٹی لیڈران کو ورغلانے کا الزام - Apni Party Accuses BJP - APNI PARTY ACCUSES BJP

بی جے پی کی ’بی‘ ٹیم ہونے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپنی پارٹی نے کہا: ’’اگر ہم بے جے پی کی بی ٹیم ہے تو ہمارے لیڈران کو بے جے پی کیوں متاثر کرکے ہم سے چھین رہی ہے، اور اپنی پارٹی کو کمزور کرنے کی سازش رچائی جا رہی ہے۔‘‘

بی جے پی پر اپنی پارٹی لیڈران کو وغلانے کا الزام
بی جے پی پر اپنی پارٹی لیڈران کو وغلانے کا الزام (Photo Courtesy: JK Apni Party)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 8:12 PM IST

Updated : Aug 19, 2024, 8:18 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر اپنی پارٹی (اے پی) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی، اسمبلی انتخابات سے قبل ہمارے پارٹی رہنماؤں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم اپنی پارٹی، بی جے پی کے نظریہ کے خلاف دیوار کی طرح کھڑی رہے گی اور ان کے مذموم عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دے گی۔‘‘

پیر کو اپنی پارٹی ترجمان منتظر محی الدین نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران بی جے پی پر سخت الزامات عائد کیے اور کہا: ’’بی جے پی نے جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو زعفران پارٹی کی صف میں شامل کرنے کے لیے متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ لیکن ہم ان لوگوں سے پوچھنا چاہتے ہیں جو ہمیں بی جے پی کے پراکسی کہتے ہیں اگر ہم ان کے فرنٹ میں ہیں تو وہ عین انتخابات سے قبل ہمارے رہنماؤں کو ہم سے کیوں چین رہے ہیں۔ کیونکہ ہم بی جے پی کے نظریہ کے خلاف رہے ہیں، وجہ یہی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ شروع سے ہی ہمیں بی جے پی کی اے اور بی ٹیم کی لیبل لگائی گئی۔ تاہم ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ نہ تو ہم ماضی میں زعفران پارٹی سے وابستہ تھے اور نہ ہی مستقبل میں اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ منتظر محی الدین نے ای سی آئی کی جانب سے اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: ’’ہم مطمئن ہیں کہ اب الیکشن کے ذریعے لوگوں سے ملاقات کریں گے، ان کی داد سنیں گے کیونکہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب دفعہ 370 کو منسوخ کر کے ہماری زمینوں اور ملازمتوں کے حقوق کو خطرے میں ڈال دیا گیا تو یہ اس وقت اپنی پارٹی ہی تھی جس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور جموں وکشمیر کے لوگوں کے خدشات کو اجاگر کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں سیاسی رہنماوں کا پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ شروع، غلام نبی آزاد نے کانگریس میں واپسی کو کیا مسترد - Assembly Elections in JK

Last Updated : Aug 19, 2024, 8:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.