ترال(جموں و کشمیر): بی جے پی کے سینیئر لیڈر و ترجمان الطاف ٹھاکر نے پیر کو سرینگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی، جس دوران انہوں نے موصوف کو مختلف عوامی اہمیت کے مسائل سے آگاہ کیا۔
اطلاع کے مطابق منگل کے روز الطاف ٹھاکر نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں الطاف ٹھاکر نے نودل، ترال میں فروٹ منڈی کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنا اور ضرورت کے مطابق وہاں دکانوں کی تعمیر، پہلگام-بگمڈ -ترال سڑک کی تعمیر، ڈاڈسرہ میں زیڈ ای او آفس کا قیام اور ترال میں منی سیکرٹریٹ کو فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر دوبارہ شروع کرنا سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے ایل جی سنہا کو آگاہ کیا۔
بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گہا 'کہ عزت مآب، ایل جی سنہا نے میرے تمام مطالبات کو صبر سے سُنا اور مجھے تیزی سے نمٹانے کا یقین دلایا۔ میرے مطالبات پر توجہ دینے کے لیے معزز ایل جی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ترال علاقے میں جامع ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔'
مزید پڑھیں: ترال علاقے کیلئے چوبیس سڑکیں منظور: الطاف ٹھاکر
الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ ایل جی نے ہمارے مطالبات کو غور سے سنا اور ہمدردانہ غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ ترال میں منی سیکرٹریٹ کی تعمیر ایک پُرانی مانگ ہے جبکہ بگمڈ پہلگام روڈ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔