ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ حملہ، لیتہ پورہ میں کی جائے گی یادگار نصب - pulwama attack anniversary

BJP paid tributes to Pulwama martyrsبھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پلوامہ حملہ کی پانچویں برسی کے موقع پر گلباری کی تقریب منعقد کی گئی۔ `

پلوامہ حملہ، لیتہ پورہ میں کی جائے گی یادگار نصب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 5:19 PM IST

پلوامہ حملہ، لیتہ پورہ میں کی جائے گی یادگار نصب

پلوامہ (جموں کشمیر) : پلوامہ حملے کی پانچویں برسی کے موقع پر لیتہ پورہ، پلوامہ میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو ایک تقریب کے دوران خراج عقیدت پیش کیا۔ مقامی سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد ہوئی تاہم وہاں میڈیا کو کوریج کرنے نہیں دی گئی، اس کے بعد سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر لیتہ پورہ میں بی جے پی کی جانب سے ایک گلباری کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بی جے پی لیڈران بشمول شام لال شرما، الطاف ٹھوکر سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

گلباری کی تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر شام لال شرما نے کہا: ’’گلباری کی تقریب سڑک پر پھول نچھاور کرکے انجام دی گئی جبکہ یہاں پر کوئی یادگار نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’لیتہ پورہ، پلوامہ میں شہید ہوئے اہلکاروں کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک یادگار تعمیر کی جائے گی جس میں بی جے پی بھی تعاون پیش کرے گی۔‘‘ حزب اختلاف جماعتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’ملک میں ایک صحت مند اپوزیشن کا ہونا ضروری ہے تاہم اس وقت ملک میں اپوزیشن برائے نام ہے۔‘‘

بی جے پی جموں کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھوکر نے بتایا کہ وہ اپنے حامیوں کے ہمراہ اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے لیتہ پورہ واقعے کے بعد سیکورٹی ایجنسیز کی کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’مرکزی حکومت کی پالیسیز اور سیکورٹی ایجنسیز کی کارروائی کے بعد کشمیر میں ملی ٹینسی میں کمی واقع ہوئی ہے اور ہر طرف امن وسلامتی کی فضا قائم ہوئی ہے۔‘‘ الطاف ٹھوکر کے مطابق ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے پلوامہ حملے کے بعد کشمیر کو عسکریت پسندی سے پاک کیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: پلوامہ حملے کی آج پانچویں برسی، وزیر اعظم نے خراج عقیدت پیش کیا

واضح رہے کہ پانچ برس قبل آج ہی کے روز یعین 14فروری کو سرینگر سے اکیس کلومیٹر دور لیتہ پورہ، پلوامہ میں ایک خودکش حملہ کیا گیا جس میں بارود سے بھری ایک کار فوجی کانواے سے ٹکرائی، جس میں چالیس سے زائد سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.