ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کھنموہ، سرینگر میں بی جے پی کا ’گاؤں چلو ابھیان‘ شروع

BJP organises public convention at Khonmoh Srinagarبی جے پی کی جانب سے سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں منعقدہ پبلک کنونشن کے دوران کئی مقامی باشندوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 8:12 PM IST

کھنموہ، سرینگر میں بی جے پی کا ’گاؤں چلو ابھیان‘ شروع
کھنموہ، سرینگر میں بی جے پی کا ’گاؤں چلو ابھیان‘ شروع
کھنموہ، سرینگر میں بی جے پی کا ’گاؤں چلو ابھیان‘ شروع

سرینگر (جموں کشمیر) : لوک سبھا انتخابات سے قبل جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلیز، کنونشنز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے جموں و کشمیر میں ’’گاؤں چلو ابھیان‘‘ شروع کیا گیا ہے۔ اس تشہیری کے تحت گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں بی جے پی نے پبلک کنونشن کا انعقاد کیا جس میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری سنیل شرما، ڈی ڈی سی ممبر بالہامہ اعجاز حسین کے علاہ پارٹی کے دیگرر لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران کئی مقامی باشندوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن کا اسٹیچ پر والہانہ استقبل کیا گیا۔ پارٹی لیڈر سنیل شرما نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کے کام کاج کو دیکھ کر ہی بی جے پی اب لوگوں کی پسندیدہ پارٹی بن چکی ہے جس وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’وزیراعظم کی سربراہی میں بی جے پی لوگوں کو مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: پلوامہ: بی جے پی کی جانب سے 'گاؤں چلو ابھیان'

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنیل شرما نے کہا کہ ’’بی جے پی کی حکمت عملی سے کشمیر میں بہت مثبت تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں، لوگ بی جے پی کے نذریہ کا ساتھ دے رہے ہیں اور جموں و کشمیر اس کی سب سے بہتر مثال ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں اب پوری طرح سے امن و امان کا دور دورہ ہے جو مودی حکومت کی ہی کاوشوں کا ثمرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.