ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریاسی حملے کے خلاف بی جے پی لیڈر بھوک ہڑتال پر - Hunger Strike Against Reasi Attack - HUNGER STRIKE AGAINST REASI ATTACK

ریاسی حملے کے خلاف بی جے پی لیڈر نے سرینگر میں ایک علامتی بھوک ہڑتال شروع کی ہے جس میں وہ دیگر سیاسی جماعتوں، عام شہریوں کی شرکت کے خواہاں ہیں۔

ا
بی جے پی لیڈر خالد جہانگیر (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 11, 2024, 4:21 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : جموں صوبے کے ریاسی ضلع میں یاتری بس پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملے کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر خالد جہانگیر نے سرینگر میں یک روزہ علامتی بھوک ہڑتال کیا۔ خالد جہانگیر نے یہ احتجاج سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم کے متصل وقف بوڈ دفتر کے پاس ایک چھوٹے خیمے میں بیٹھ کر کیا۔ انہوں نے آج صبح یہ مظاہرہ شروع کیا اور انکے مطابق یہ احتجاج شام تک جاری رہے گا۔

ریاسی حملے کے خلاف بی جے پی لیڈر بھوک ہڑتال پر (ای ٹی وی بھارت)

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے خالد جہانگیر نے بتایا کہ انکا ’’یہ احتجاج پاکستان حکومت اور ان کی پراکسی عسکریت تنظیموں کے خلاف ہے جو کشمیر کی ترقی کو بندوق سے روکنا چاہتی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ انکا یہ احتجاج بی جے پی لیڈڑ کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک عام کشمیری کی حیثیت سے ہیں، جس میں وہ عام کشمیری لوگوں اور یہاں کے سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی شرکت دیکھنا چاہتے ہیں۔ خالد جہانگیر بی جے پی کے ساتھ منسلک ہیں اور سنہ 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں انہوں نے سرینگر نشست پر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔ تاہم گزشتہ برسوں سے وہ بی جے پی کی تقاریب میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ جموں کے ریاسی ضلع میں، پولیس کے مطابق، اتوار کی شام عسکریت پسندوں نے یاتریوں سے بھری ایک مسافر بس پر حملہ کیا جس میں نو یاتری ہلاک جبکہ 41 زخمی ہوگئے۔ یہ بس ریاسی کے شیو کھوڑی مندر سے کٹرہ کے وشنو دیوی مندر کی طرف روانہ ہو رہی تھی جس دوران بس پر گولیوں سے حملہ ہوا۔ گولیوں کی وجہ سے بس کا ڈرائیور ہلاک ہوا جس سے بس گہری کھائی میں جا گری اور نو یاتریوں کی موت واقع ہوئی۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس علاقے کا محاصرہ کیا ہے ہے اور علاقے کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ حملہ آور عسکریت پسندوں کو ڈھونڈنے نکالا جائے اور انکے خلاف کارروائی کی جائے۔ ادھر، یاتریوں پر ہوئے حملے کی سیاسی و سماجی تنظیموں اور اداکاروں نے بھی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرینکا، سمینتھا، کاجل سمیت بالی اداروں نے ریاسی حملہ کی مذمت کی - Celebs Condemn Reasi Attack

ریاسی حملہ: پولیس نے 11 ٹیمیں تشکیل دیں، سرچ آپریشن جاری - Reasi Attack

سرکار شہریوں پر حملے کو روکنے میں ناکام کیوں: الکا لامبا - Alka Lamba Reaction

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.