ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انتخابات جمہوریت کا ستون، بی جے پی الیکشن کے لئے تیار: غلام علی کھٹانہ - ghulam ali khatana on Elections

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر غلام علی کھٹانہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ڈورو علاقے میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کرکے پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔

انتخابات جمہوریت کا ستون، بی جے پی الیکشن کے لئے تیار، غلام علی کھٹانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 12:52 PM IST

انتخابات جمہوریت کا ستون، بی جے پی الیکشن کے لئے تیار، غلام علی کھٹانہ

اننت ناگ (جموں کشمیر): بی جے پی کے رکن پارلیمان (راجیہ سبھا ممبر) غلام علی کھٹانہ کا کہنا ہے کہ ’’الیکشن جمہوریت کا اہم ستون ہے اور بی جے پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کا ہر کارکن ہمیشہ مستعد رہتا ہے اور آنے والے انتخابات کے لئے بھی بی جے پی پوری طرح سے تیار ہے۔‘‘ کھٹانہ نے ان باتوں کا اظہار ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقہ میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ ورکرس کنونشن میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

کھٹانہ نے دعویٰ کیا کہ ’’بی جے پی کی کارکردگی عوام کے سامنے واضح ہے، بی جے پی نے جموں کشمیر کی عوام کو راحت دی ہے، جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)، نیشنل کانفرنس (این سی) کے دور میں عوام کو تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے جموں کشمیر میں ترقی، امن اور خوشحالی لائی۔ انہوں نے کہا ’’کشمیر میں پتھر بازی نہیں ہو رہی ہے، ہڑتالیں ختم ہو گئیں، بندوق خاموش ہو گئی، آج ہر کوئی عزت اور وقار سے اپنی روزی روٹی کما رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: G A Khatana on JK Assembly Election: بی جے پی کا جمہوریت پر پورا یقین، جموں کشمیر میں انتخابات ہونے چاہیے، کھٹانہ

ٹورزم کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے غلام علی کھٹانہ نے کہا: ’’سیاحوں کی آمد میں رکارڈ توڑ اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس سے روزگار کے وسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔‘‘ کھٹانہ نے کہا کہ بی جے پی ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کی مجموعی ترقی کی ضامن ہے۔ مرکزی اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کھٹانہ نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں کروڑوں غریب عوام کو مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے، اُجولا اسکیم کے تحت پسماندہ خاندانوں میں مفت رسوئی گیس مہیا کی گیا وہیں حکومت کی جانب سے عوام کو طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے گولڈن کارڈ سروس، جن آشودی کے تحت قلیل قیمتوں پر ادویات کی فراہمی کو بھی ممکن بنایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.