ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی، جے کے پی سی اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی میٹنگ - Lok sabha election 2024

بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چوگ نے جے کے پی سی کے صدر سجاد گنی لون کے ساتھ اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

بی جے پی، جے کے پی سی اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 3:54 PM IST

بی جے پی، جے کے پی سی اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی میٹنگ

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چگ، سجاد غنی لون کی پیپلز کانفرنس اور اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کی رہایش گاہ پر اہم میٹنگ ہوئی۔ غور طلب ہے کہ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی راجدھانی سرینگر میں آج اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کی رہائش گاہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری اور جموں و کشمیر انچارج ترون چوگ اور پیپلز کانفرنس کے چیرمین و شمالی کشمیر کے لوک سبھا امیدوار سجاد غنی لون کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

واضح رہے کہ میڈیا کو بھی اس میٹنگ سے بے خبر رکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے میڈیا نمائندوں کو اندر جانے کی اعجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران میٹنگ کے بعد باہر موجود میڈیا نمائندے نے مذکورہ لیڈران کے نکلتی گاڑیوں کو کیمرے میں قید کر لیا۔ قابل ذکر ہے کہ ان تین پارٹیوں کا آنے والے انتخابات میں الائنس ہوسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دوسری طرف نیشنل کانگریس اور کانگریس انڈیا اتحاد کے بینر تلے مل کر لوک سبھا الیکشن لڑ رہی ہیں۔ جب کہ محبوبہ مفتی کی پارٹی پی ڈی پی نے اپنی راہ انڈیا اتحاد سے الگ کر لی ہے۔ اس صورت حال میں جموں و کشمیر میں ووٹوں کا بکھراؤ یقینی نظر آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.