ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مودی کی کشمیر ریلی کو کامیاب بنانے پر بی جے پی کا کارکنان کو مبارکباد - BJP JK - BJP JK

PM kashmir Visit وزیر اعظم نریندر مودی نے 7 مارچ کو کشمیر کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران موصوف نے سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک عوامی ریلی سے خطاب بھی کیا تھا۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مودی کا یہ کشمیر کا پہلا دورہ تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 9:36 PM IST

مودی کشمیر ریلی کو کامیاب بنانے پر بی جے پی کا کارکنان کو مبارکباد

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کشمیر یونٹ نے پارٹی کے کارکنان کو آج ایک تقریب میں دلی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیر ریلی کو کامیاب بنایا۔ اس حوالے سے بی جے پی کے جنرل سکریٹری آرگنائزیشن اشوک کول کی قیادت میں سرینگر کے پارٹی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی کشمیر یونٹ کو خراج تحسین اور اعزاز دینے کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اشوک کول نے کارکنوں کی لگن، عزم اور انتھک کوششوں کے لئے اپنی گہری تعریف کا اظہار کیا، جنہوں نے وزیر اعظم کے پروگرام کو بغیر کسی رکاوٹ کے منظم کرنے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 7 مارچ کو کشمیر کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران موصوف نے سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک عوامی ریلی سے خطاب بھی کیا تھا۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مودی کا یہ کشمیر کا پہلا دورہ تھا۔

مزید پڑھیں: سرینگر ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے اہم نکات

اپنے خطاب میں مودی نے کانگریس اور دوسری سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 'دفعہ 370 سے ہمیشہ صرف ان ہی پارٹیوں کو فائدہ پہنچتا تھا عام لوگوں کو نہیں اور اب اس دفعہ کی تنسیخ کے بعد لوگوں کے خواب پورے ہو رہے ہیں اور ان کے دروازوں پر نئے مواقع دستک دہے رہے ہیں'۔ ان کا کہنا تھا: 'جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے کے بعد پہلی بار مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں، اور دوسرے مستضعف طبقوں سے وابستہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا یہ لوگ گذشتہ 70 برسوں سے اپنے حقوق کا انتظار کر رہے تھے'۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.