ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے بی جے پی نے حکمت عملی تشکیل دی: رویندر رینا

BJP jammu kashmir meeting بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ پارٹی جموں وکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کرئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے پارلیمانی چناؤ کی تیاریاں زور وشور سے شروع کی ہیں اور حلقہ اور بلاک سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کی خاطر بھی کام ہو رہا ہے۔

Etv Bharatbjp-holds-1st-meeting-of-state-election-committee in jammu
پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے بی جے پی نے حکمت عملی تشکیل دی: رویندر رینا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 9:56 PM IST

جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رینا نے منگل کے روز کہا کہ پارلیمانی چناؤ میں پارٹی امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانے کی خاطر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی ہی انتخابات میں پارٹی کا اہم ایجنڈا ہوگا۔ان باتوں کا اظہار رویندر رینا نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

جموں و کشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پارلیمانی حلقوں کے انچارجز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی، جس دوران حلقہ اور بلاک سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ کے دوران پارٹی ورکروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ عوام الناس کے ساتھ قریبی تال میں کو یقینی بنائے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رویندر رینا نے کہا کہ آنے والے پارلیمانی چناؤ کے حوالے سے بھاجپا نے حکمت عملی تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ سطح پر بھاجپا کو مزید مضبوط بنانے کی خاطر زمینی سطح پر کام شروع کیا گیا، جبکہ لیڈروں اور کارکنوں کو بھی کام تقویض کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ وزیر اعظم کی سربراہی میں جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ، بھائی چارے کو مضبوط بنانے کی خاطر بھی زمینی سطح پر کام کیا گیا۔رویندر رینا کے مطابق آنے والے پارلیمانی چناو میں بھاجپا جموں وکشمیر کی پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کرئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پارلیمانی چناؤ کی تیاریاں زور وشور سے شروع کی ہیں اور حلقہ اور بلاک سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کی خاطر بھی کام ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر میں اب کی بار بی جے پی کا وزیر اعلیٰ بنے گا: رویندر رینا

جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ و پارٹی کے سینیئر لیڈر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے میٹنگ میں پارٹی لیڈروں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کو زیادہ مؤثر طریقے سے ادا کرنے کے لیے خود کو پوری طرح تیار کریں۔ انہوں نے پارٹی کے مختلف محکموں کے درمیان بہتر تال میل پر بھی توجہ مرکوز کی جو حال ہی میں تشکیل دیے گئے ہیں۔

بی جے پی جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے بنائے گئے محکموں کی تفصیلات شیئر کیں اور کہا کہ پارٹی لیڈران کا ماضی کا تجربہ واضح طور پر انتخابات میں بہتر نتائج لائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.