ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی حکومت اروند کیجریوال کو جیل کے اندر بند تو کرسکتی ہے لیکن ان کی سوچ کو نہیں: فیاض احمد - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

عام آدمی پارٹی امیدوار فیاض احمد نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اروند کیجریوال کو جیل کے اندر بند کرسکتی ہے لیکن ان کی سوچ کو بدل نہیں سکتی ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ ریاست میں مکمل سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کیا کیجریوال فیکٹر کام کرے گا
جموں و کشمیر میں کیا کیجریوال فیکٹر کام کرے گا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 5:37 PM IST

پلوامہ (جموں وکشمیر): جموں وکشمیر میں جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں ویسے ویسے سیاسی ہلچل بھی تیز ہوتی جارہی ہے۔ یہاں پر پہلے مرحلے کے انتخابات 18 ستمبر کو ہونگے۔ 90 اسمبلی سیٹوں کے لئے جموں و کشمیر کی مقامی سیاسی جماعتیں کے علاوہ ملک کی بڑی پارٹیاں بھی اپنے اپنے نمائندے کھڑے کر رہی ہیں۔ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ضلع پلوامہ میں جموں وکشمیر عام آدمی پارٹی کے دو امیدوار میدان میں ہیں۔ اور یہ دونوں امیدوار جموں و کشمیر کی عوام تک دہلی ماڈل پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کو امید ہے کہ دہلی ماڈل جموں و کشمیر کی عوام تک پہنچے ضرور پہنچے گا۔

جموں و کشمیر میں کیا کیجریوال فیکٹر کام کرے گا (ETV Bharat)

اس سلسلے میں فیاض احمد صوفی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 2 خاندان گزشتہ کئی دہائیوں سے جموں و کشمیر پر حکومت کر رہے ہیں اور اب جموں و کشمیر میں خاندانی سیاست کو تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

فیاض احمد صوفی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جموں و کشمیر کے لیے گڈ گورننس ماڈل کا واضح منشور رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ جموں و کشمیر میں مکمل سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی اس ماڈل کی پیروی کرے گی جسے عام آدمی پارٹی نے دہلی میں لاگو کیا ہے جس میں مفت بجلی، مفت پانی، غریبوں کے لیے مفت بس سروس وغیرہ شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.