سری نگر: بی جے پی کے رہنما نے کہاکہ 90 کی دہائی میں یہاں جو ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے یہ سرکاروں کو سوچنا چاہئے لیکن سبھی پارٹیوں کو چاہئے خواہ وہ نیشنل کانفرنس ہے، پی ڈی پی ہے یا کوئی دوسری پارٹی ہے، کہ جموں میں ہونے والے ملی ٹنٹ حملوں کی مل کر مذمت کریں۔
ان کا کہنا تھاکہ ان پارٹیوں کو چاہئے کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث طاقتوں کو سخت وارننگ دیں۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں سے امن کا ماحول بنا ہوا ہے جس کو بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میری تمام پارٹیوں سے گذارش ہے کہ وہ اس چکر میں نہ پڑیں کہ اس کا ذمہ دار کون ہے بلکہ جو ذمہ دار ہے اس کو سیدھا نشانہ بنا کر کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہناتھا کہ حالات جلد ٹھیک ہوں گے تو یہاں اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سوپور میں بی جے پی کی میٹنگ کا انعقاد
جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے مزید کہا کہ ہم میٹنگز کے دوران اپنے کارکنان کو اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دیتے ہیں،انہیں ذہنی طور پر تیار کرتے ہیں۔