ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی نے اننت ناگ-راجوری انتخابات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا - Demand to Postponed Election

Anantnag Rajouri Election: بی جے پی نے اننت ناگ-راجوری سیٹ پر ہونے والے انتخاب کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے بی جے پی صدر رویندر رینا نے کہا کہ اننت ناگ-راجوری نشست پر انتخابات مؤخر ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں برفباری اور بارش کی وجہ سے عوام اور امیدواروں کو مشکات سامنا ہے۔

بی جے پی نے اننت ناگ-راجوری انتخابات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا
BJP demands defering of Anantnag Rajouri election
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 3:32 PM IST

بی جے پی نے اننت ناگ-راجوری انتخابات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا

سرینگر: نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی مخالفت کے باوجود بھی بھارتیہ جنتا پارٹی یہ اصرار کر رہی ہے کہ اننت ناگ-راجوری نشست پر پارلیمانی انتخابات مؤخر کیے جانے چاہییں تاکہ موسم کی خرابی سے انتخابات متاثر نہ ہوپائیں۔ بی جے پی صدر رویندر رینا نے آج سرینگر میں نمائندوں کو بتایا کہ موسم کی خرابی اور برفباری کی وجہ سے مغل روڈ بند ہوا ہے۔ جس سے امیدواروں کو الیکشن مہم چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں وکشمیر انتظامیہ کو لکھا ہے کہ حالات کا جائزہ لے کر ان کو ایک مفصل رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو امید ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ حقیقی رپورٹ پیش کرے گی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا انتخابات کی تاریخ پر نظر ثانی کرے گی۔
غور طلب ہے کہ اننت ناگ-راجوری نشست پر 7 مئی کو انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔ اس نشست پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور اپنی پارٹی کے امیدار آمنے سامنے ہیں۔ بی جے پی نے اس نشست پر اپنا امیدار کھڑا نہیں کیا ہے اور اپنی پارٹی کے امیداروں کو حمایت کرنے جارہی ہے۔ تاہم نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے بی جے پی، اپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس کے اس مطالبہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست پر انتخابات متعین تاریخ یعنی 7 مئی کو انتخابات منعقد کرنے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی دھاندلی کا موقعہ ڈھونڈ رہی ہے، اسلئے انتخابات مؤخر کرنا چاہتی ہے: التجا مفتی - Anantnag Lok Sabha Seat Election

اننت ناگ-راجوری نشست پر انتخابات مؤخر کرنے کا کوئی جواز نہیں: عمر عبداللہ - Anantnag Lok Sabha Seat Election

ای سی آئی اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر انتخابات کو ری شیڈول کرنے پر غور کر رہی ہے

اننت ناگ الیکشن موخر کرنے کے مطالبے کا مقصد مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنا ہے: محبوبہ مفتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.