ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں بی جے پی کی میٹنگ کا انعقاد - BJP Meeting At Sopore - BJP MEETING AT SOPORE

بارہمولہ کے سوپور میں وقع ڈاک بنگلہ میں بی جے پی پارٹی کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں جنرل سکریٹری اشوک کول اور پارٹی ممبران کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اس دوران آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے عوامی حمایت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بات کی گئی۔

سوپورمیں بی جے پی کی میٹنگ کا انعقاد
سوپورمیں بی جے پی کی میٹنگ کا انعقاد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 11:48 AM IST

سوپورمیں بی جے پی کی میٹنگ کا انعقاد (etv bharat)

بارہمولہ: بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے پارٹی کے مقامی کارکنان، بلاک صدور اور بوتھ ورکرز کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران کول نے انتخابات کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں پارٹی کارکنان سے کہا کہ اپنے اپنے بوتھ مضبوط کریں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کو بہتر کارکردگی دکھانے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بی جے پی پچھلے تینم چار برسوں میں مضبوط ہو رہی ہے۔ ہم اسمبلی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کے لیے پراعتماد ہیں۔ ہمارے ریاستی صدر رویندر رینا نے بار بار اس بات پر زور دیا کہ اس بار بی جے پی واضح جیت درج کرے گی۔ اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کی حکومت بنانے کے بارے میں بھی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جیتنے اور حکمرانی کی ذمہ داری لینے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کی کارکنان کو اسمبلی انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی پارٹی عوام کی پارٹی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم لوگوں کے مسئلے و مسائل دور کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس دوران سابقہ بی ڈی سی سوپور فرادہ خان نے کہا کہ سوپور میں گذشتہ برسوں سے کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.