ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ٹوپی اتار کر ووٹ مانگنا سیاسی مایوسی، بی جے پی امیدوار کا عمر عبداللہ پر طنز - BJP Candidate on Omar Abdullah

بجبہاڑہ اسمبلی نشست کے لیے بی جے پی کے نامزد امیدوار صوفی یوسف نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی تنقید کرتے لوک سبھا الیکشن میں ان کی شکست کو عوامی مستردی کا ثبوت قرار دیا۔

ا
صوفی ٰیوسف، بی جے پی امیدوار برائے بجبہاڑہ اسمبلی نشست (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 4:17 PM IST

ٹوپی اتار کر ووٹ مانگنا عمر عبداللہ کی سیاسی مایوسی: بی جے پی امیدوار (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں کشمیر یونٹ کے وائس پریذیڈنٹ اور بجبہاڑہ - سریگفوارہ اسمبلی حلقے سے پارٹی کے نامزد امیدوار صوفی یوسف نے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’عمر عبد اللہ کو شمالی کشمیر (میں پارلیمانی انتخابات) میں ہوئی شکست نہ صرف ان کے سیاسی کیریئر پر ایک کاری ضرب تھی بلکہ یہ بھی ثابت کرتی ہے کہ عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔‘‘ بی جے پی امیدوار کا مزید کہنا ہے کہ یہ شکست اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ’’لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری حکومتی نااہلیوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔‘‘

صوفی یوسف نے مزید کہا کہ عمر عبداللہ کا عوام کے سامنے جذباتی ہو کر ٹوپی اتار کر، ہاتھ جوڑ کر ووٹ کی اپیل کرنا دراصل ان کی سیاسی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ حرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ 1947 سے جموں و کشمیر کے عوام کی ضروریات کو نظرانداز کرتے آئے ہیں اور اب انہیں اپنی سیاسی ناکامی کا سامنا ہے۔‘‘ صوفی یوسف کا اشارہ عمر عبداللہ کے گاندربل ضلع میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد عوامی جلسے کے دوران لوگوں سے ووٹ مانگنے کی جانب تھا۔ عمر نے جلسے میں جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کشمیری زبان میں ووٹروں سے اپیل کی ’’آج میری عزت آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔‘‘ عمر نے سر سے ٹوپی اتار کر ہاتھوں میں لیکر عوام سے کہا: ’’میری پگڑی کی عزت صرف آپ کا ووٹ ہی محفوظ رکھ سکتی ہے۔‘‘ صوفی یوسف نے عمر عبداللہ کی اپیل کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کو متاثر کرنے کی کوشش ہے جبکہ لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ تمام بڑی سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم کو تیز کر رہی ہیں اور عوام (ووٹروں) کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جہاں سیاسی جماعتوں، لیڈران کی جانب سے لوگوں سے ووٹ کے بدلے کئی وعدے کیے جا رہے ہیں وہیں مخالف سیاسی جماعتوں، لیڈران پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بی جے پی امیدوار صوفی یوسف نے مختلف انتخابی جلسوں میں عوام کو یقین دلایا ہے کہ ’’بی جے پی کی حکومت ریاست میں ترقی اور استحکام لائے گی۔‘‘ انہوں نے ووٹروں کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ایک نئی سیاسی تبدیلی لانے کی بھی اپیل کی تاکہ ’’جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: عمر عبد اللہ ہوئے جذباتی، سر سے ٹوپی اتار کر لوگوں کے سامنے جوڑے ہاتھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.