ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان میں بی جے پی کی بوتھ سطح کی میٹنگ - BJP booth level meeting - BJP BOOTH LEVEL MEETING

ضلع شوپیان میں واقع سرکٹ ہاوس میں بی جے پی کی جانب سے بوتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد اسمبلی انتخابات سے قبل وادی میں بی جے پی کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔

شوپیان میں بی جے پی کی بوتھ سطح کی میٹنگ
شوپیان میں بی جے پی کی بوتھ سطح کی میٹنگ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 6:14 PM IST

شوپیان: شوپیان میں واقع سرکیٹ ہاؤس میں منعقدہ بوتھ میٹنگ میں سیکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان نے شرکت کی، جس سے پارٹی کی مقامی سطح پر مضبوطی اور اتحاد کی عکاسی ہوئی۔ اس موقع پر سجاد علی رینہ پربھاری ضلع شوپیاں اور پلوامہ اور عاشق حسین ٹھوکر ڈسٹرکٹ سیکرٹری کے علاؤہ دیگر کہی لیڈران موجود تھے۔

شوپیان میں بی جے پی کی بوتھ سطح کی میٹنگ (etv bharat)

محمد یوسف بٹ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ بوتھ لیول پر پارٹی کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ پارٹی کا ہر کارکن نچلی سطح پر متحرک ہو اور عوام تک پارٹی کے پیغام کو پہنچائے۔

پروگرام میں موجود کارکنوں نے اپنی عزم و ہمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ بی جے پی کی مقامی قیادت نے اس موقع پر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں بوتھ لیول پر اپنی سرگرمیاں مزید بڑھانے کی تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل کانفرنس کے قائدین نے بیگم اکبر جہاں کی برسی پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا

اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور کارکنوں کو آنے والے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے محمد یوسف بٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی اور ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.