منڈی:ضلع پونچھ کے مختلف قدرتی حسن سے مالامال سیاحتی مقامات انتظامیہ کی عدم توجہی کے شکار ہیں۔منڈی تحصیل کے صدر مقام سے قریب بیس کلو میٹر کی دوری پر واقع سرحدی علاقہ ساوجیاں کا خوبصورت سیاحتی مقام رنگاواڑ ہے۔جہاں ضلع بھر کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں سے بھی سیاح قدرت کے ان خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں۔ اس دوران انہیں سڑک کی ابتر حالت اور سیاحوں کے لیے خاطر خواہ انتظامات کی عدم دستیابی سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس حوالے سے سیاحوں اور مقامی باشندوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ ساوجیاں کے نیڑیاں, رنگاواڑ, سرری منگیانہ, آنگن پتھری, و دیگر خوبصورت سیاحتی مقامات پر جہاں محکمہ سیاحت یا انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے ٹھرنے کے لیے ہٹ یا دیگر کوئی ضروری بندوبست نہیں کیے گیے ہیں۔اس سے سیاحوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیاحتی مقام سلطان پتھری میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ
مقامی باشندوں نے کہا کہ اس وقت بے روزگاری عروج پر ہے ۔اس کی وجہ سے مقامی نوجوانوں کو بیرون ریاستوں میں روزگار کے لیے جانا پڑتا ہے۔جس کی وجہ سے یہاں کا نوجوان طبقہ بھی شدید پریشان ہے۔انتظامیہ اگر سیاحت صنعیت کو فروغ دیتی ہے تو نوجوانوں کو روزگار کے لئے بیرون ریاست جانے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔