ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کی اے، بی، سی اور ڈی ٹیموں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت، ڈاکٹر فاروق عبداللہ - Lok sabha election

نیشسل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پارٹی کے بنیادی موقف میں ذرا برابر بھی فرق نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موقعہ پرست اور مفاد پرست عناصر کشمیریوں کے ہمدرد ہونے کا لبادہ اوڑھ کر کشمیر دشمنوں کے خاکوں میں رنگ بھر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ
ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 14, 2024, 5:00 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کے روز کہا کہ پارٹی کے بنیادی موقف میں ذرا برابر بھی فرق نہیں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بھاجپا کی اے، بی ، سی اور ڈی ٹیموں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے پارٹی ہیڈکواٹر پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں امن و استحکام کی بحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا ہے اور انشاء اللہ آگے بھی کریگی اور ہر سطح پر لوگوں کی راحت رسانی کیلئے پیش پیش رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی ہر حال میں خدمت کرنا نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہا ہے اور پارٹی آج بھی اپنے سنہری اصولوں پر کار بند ہے۔ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی اس جماعت نے ہمیشہ عوام کو ہی طاقت کا سرچشمہ ماناہے اور آج بھی مانتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی اشتراک اور تعاون کے بغیر پارٹی کا کوئی وجود نہیں، ہمیں ہر حال میں لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ لیڈران، عہدیدارن اور کارکنان پر زور دیا کہ جموں وکشمیر کے دشمنوں کے پروپیگنڈا اور نیشنل کانفرنس کیخلاف پھیلائے جارہے جھوٹے بیانیہ کا توڑ کرنے کیلئے مستعدد اور متحرک ہوجائیں۔

مزید پڑھیں: نیشنل کانفرنس کشمیر کی تینوں پارلیمانی سیٹیں جیتیں گی، الائنس مضبوط ہوگا:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے بنیادی موقف میں ذرا برابر بھی فرق نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موقعہ پرست اور مفاد پرست عناصر کشمیریوں کے ہمدرد ہونے کا لبادہ اوڑھ کر کشمیر دشمنوں کے خاکوں میں رنگ بھر رہے ہیں۔ عوام کو بھاجپا کی اے، بی ، سی اور ڈی ٹیموں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.